کھیل

پاکستانی کرکٹرز کی لندن سے واپسی، کپتان سرفراز آج پریس کانفرنس کرینگے

 کراچی پہنچنے والے کپتان سرفراز احمد آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، ون ڈے سے ریٹائر شعیب ملک اور کچھ کھلاڑیوں سمیت کوچنگ سٹاف چند روز بعد پاکستان آئیں گے۔

سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر قومی کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہو گئی، کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین اور کپتان سرفراز احمد واپس پہنچ گئے۔ آج پریس کانفرنس میں کھل کے بات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

لاہور والے کھلاڑیوں کی غیر ملکی پرواز ای کے 622 کے ذریعے آمد ہوئی،
ریکارڈ ہولڈر بلے باز بابر اعظم، اوپنر امام الحق، آصف علی اور فاسٹ بولر حسن علی بھی زندہ دلان کے شہر پہنچے۔ شاداب خان اور عماد وسيم کل راولپنڈی ميں ميڈيا بریفنگ دیں گے۔