کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی افغانستان کو شکست

ساؤتھمپٹن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی۔ شکیب الحسن کے آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹائیگر کو فتح دلوائی ۔ 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سمیع اللہ شنواری 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکیب الحسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔