کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار جیت

لندن: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں اعصاب شکن میچ کے دوران کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ۔ کپتان نے شاندار 102 رنز بنائے۔ ہوم نے بھی ’’گرینڈ‘‘ بیٹنگ کر کے ٹیم کی نیا پار لگائی۔ انہوں نے 60 سکور کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 242 کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مورس نے تین شکار کیے۔ پروٹیز ٹیم نے محتاط انداز بیٹنگ کرتے ہوئے گرتے پڑتے سکور کو 241 تک پہنچایا۔ فرگوسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔