اہم خبریں پاکستان

سی ٹی ڈی نے لاہور میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کے خود کش بمبار کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ریلوے اسٹیشن کے قریب کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشتگرد لیاقت خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس کے لاہورمیں موجود ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے شروع کر دئیے گئے ہیں۔