Politics اہم خبریں

عثمان بزدار نے نمائندے کے ذریعے نیب میں جواب جمع کر ادیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں اپنے نمائندے کے ذریعے نیب لاہور میں جواب جمع کر ادیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے نیب میں پیش ہو کر جواب جمع کرایا ۔ نیب نے شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور گزشتہ پیشی پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 12سوالات پر مشتمل پرفارمہ دیا گیا تھا۔