اہم خبریں

پاکستان میں مقیم مزید 83 بھارتی شہری واپس روانہ

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں میں سے مزید 83 گزشتہ روز واپس چلے گئے شیڈول کے مطابق 118 بھارتی شہریوں نے واپس جاناتھا تاہم 35 بھارتی بروقت واہگہ سرحد نہ پہنچ سکے،سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت سے پاکستان آئے 350 افراد پاکستانی ہیںجو مختلف وجوہات پرپاکستان چھوڑچکے ہیں، اب این او آر آئی (نوری) ویزا پر پاکستان آئے ہیں، ان میں زیادہ ترخواتین ہیں جن کی شادیاں بھارتی میں ہوئی ہیں.بھارتی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو توواپس جانے کی اجازت دیدی لیکن این اوآرآئی ویزاپر آنیوالے شہریوں کی واپسی کا شیڈول فائنل نہیں کیا منڈی بہائوالدین کی حمیرا جبارنے بتایا کہ ان کی شادی الہ آباد میں ہوئی ہے، وہ شادی کے چند ماہ بعد اپنے میکے آئیں تو یہاں لاک ڈائون ہوگیا انہوں نے دوباربھارتی سفارتخانے میں ویزا کے لئے درخواست دی مگر تاحال ویزا نہیں ملا.ادھرالہ آباد میں ان کے شوہر فیصل ابراہیم نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ پاکستان سے جلد واپس آجائے. کراچی کی افشاں سیف نے بتایا کہ ان کی شادی بھارتی میں ہوئی تھی لیکن ابھی تک بھارتی شہریت نہیں ملی وہ اپنے دو بیٹوں اور ساس کے ساتھ کراچی آئیں،ان کی ساس اجازت ملنے کے بعد واپس چلی گئیں نوری ویزا پرپاکستان آنے والوں نے بھارتی سفارتخانے سے اپیل کی ہے کہ ان کی واپسی کا شیڈول بھی فائنل کیا جائے۔