اہم خبریں

منی لانڈرنگ کیس میںجوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع


لاہور( بیورو چیف ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میںپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا ۔عدالت کی جانب سے سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔کچھ شریک ملزمان سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔