Politics اہم خبریں

عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی، فواد چوہدری ‘وزیر سائنس

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چودھری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولا ئی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، چاند کی لوکیشن کیلئے آپ رویت ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے فواد چودھری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی پہلے سے کیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر ہوئی تھی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت پر شہادتیں اکٹھی کر کے شوال کے چاند کا اعلان کیا تھا۔