اہم خبریں

گھر میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) حسن پورہ میں گھر میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔ ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حسن پورہ گلی نمبر7 کے رہائشی اسلم کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔