شوبز

لائیوشو میں بھارتی فنکاروں کی موت کامذاق اڑانے پر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی


کراچی( ویب ڈیسک )لائیو شو میں بھارتی فنکاروں کی موت کا مذاق اڑانے پر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اداکار عدنان صدیقی کا اپنے پروگرام میں مدعوکیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے مذاق میں بات کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں کی موت کو ان کے ساتھ کام کرنے سے منسوب کر دیا جس پر بظاہر نظر بھی آ رہا تھا کہ عدنان صدیقی بھی بے چینی کا شکارہو گئے تھے۔لیکن اب عامر لیاقت نے اپنے مذاق کے بارے میں معافی مانگتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ لائیوشو میں آپ الفاظ پرقابو نہیں رکھ پاتے اوروہ زبان سے نکل جاتے ہیں، بعد میں اپنے الفاظ پرغورکیا تو میں نے سوچا یہ بات نہیں ہونی چاہیے، مجھ سیغلطی ہوئی جس پرافسوس ہے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لائیوشو میں مجھے اندازہ نہیںہوا کہ میں نے کیا کہا ہے لیکن بعد میں اس بات پر غور کرنے کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہو اکہ مجھے بھارتی فنکاروں کے لئے ان الفاظ کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے تھا۔بات کرتے ہوئے عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں،اس کے بعد والے کلپ میں ان کی پیار ومحبت کا ذکر بھی کیا جو کہ نہیں دکھایا گیا۔ میں بہت معذرت چاہتا ہوں۔