Sports اہم خبریں دلچسپ و عجیب

لاک ڈائون کے باعث شہر بھر میں لڈو اور تاش نایاب

فیصل آباد(ویب ڈیسک)لاک ڈائون کے باعث شہر بھر سے لڈو اور تاش نایاب ہوگئی۔منچلے نوجوانوں نے لاک ڈائون کی وجہ سے گھر بیٹھے ان ڈور گیم سے دل بہلانے لگے۔حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون اور دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ باہر بلا وجہ گھومنے کی بجائے گھروں میں رہیں تاکہ کرونا وائرس نہ پھیلے’ لاک ڈائون کے باعث شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی کی بجائے لڈو اور تاش سمیت دیگر ان ڈور گیمز سے دل بہلانے لگے اور لڈو اور تاش مارکیٹ سے نایاب ہوگئے اور دکانداروں کی طرف سے لڈو اور تاش کے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں رمضان المبارک کے آغاز اور لاک ڈائون کے باعث مارکیٹ سے ان ڈور گیم لڈو’تاش’کیرم بورڈ اور دیگر گیم نایاب ہوگئی شہریوں کو چاہیے کہ کرونا وائرس سے بچائو اور رمضان المبارک کی نعمتیں حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت کریں تاکہ اللہ تعالیٰ سے کرونا کے خاتمہ کیلئے دعا کریں۔