اہم خبریں پاکستان

خاتون کی رقم ہڑپ کرنے والا ایجنٹ مقدمہ کی زد میں آگیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک)امانت میں خیانت کے جرم پر فیاض کے خلاف قانونی کارروائی، مزید تفتیش شروع

ڈھڈی والا احساس پروگرام امدادی سنٹر پر خاتون کی رقم ہڑپ کرنے والا ایجنٹ مقدمہ کی زد میں آگیا’حلقہ پٹواری کی مدعیت میں تھانہ مدینہ ٹائون میں 406,420جرم کے تحت اندراج مقدمہ میں بتایاگیا ہے کہ 111گ ب بلوچاں کی کوثر بی بی زوجہ نور احمد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرتی تھی اور 9اپریل کو احساس پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول 214ر۔ب ڈھڈی والا سنٹر نمبر9 پر آئی جہاں پر ایجنٹ فیاض پیسے دے رہا تھا اس نے اسے 12ہزار روپے ادا کرکے کہا کہ باقی 9ہزار آپ کو وہاں سے ملیں گے جہاں سے پہلے امدادی رقم ملتی تھی جس کے بعد خاتون واپس جسوآنہ بنگلہ گئی جہاں پر 9ہزار نہ ملنے پر دوبارہ اسی سنٹر پر آکر شکایت کی تو پتہ چلا کہ خاتون کے اکائونٹ سے 21ہزار روپے نکالے گئے اور مذکوریہ خاتون کو بارہ ہزار تھما دیئے گئے پولیس نے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کرنے کے جرم پر اسکے خلاف قانونی کارروائی کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔